مریض اپنا اپنا بندوبست کر لیں. 26 اپریل سے تمام میڈیکل سٹور ہڑتال کریں گے

121

کسووال ( خصوصی رپورٹ) تمام میڈیکل سٹور مورخہ 26 اپریل سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال شروع کریں‌گے. تفصیل کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارما سیکٹر پنجاب، کیمسٹ کونسل لاہور، ہول سیل کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے 26 اپریل سے پورے پنجاب میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ، یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے. اس لئے مریض اپنی دوائی 26اپریل سے پہلے خرید کر اپنے پاس رکھ لیں. تاکہ کسی بھی صورتحال میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.