ہمارے بارے میں

اختر سردار چودھری،کالم نگار وفیچر رائٹر

اختر سردار چودھری معروف سینئر صحافی، کالم نگار اور فیچر رائٹر ہیں۔عرصہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ کسووال پریس کلب کے بانی وصدرہیں۔پانچ سال قبل کالم نویسی کے میدان میں قدم رکھا اور منفرد،دوٹوک لب ولہجے اور مستقل لکھنے کی بنا پر بہت جلد اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وہ عام طور پر معاشرتی مسائل اور سماجی برائیوں پر طبع آزمائی کرتے ہیں۔ ان کی تحریروں کی ایک خاص خوبی یہ ہے کہ اپنے منتخب موضوع سے پورا انصاف کرتے ہیں کسی تشنگی کا احساس نہیں رہنے دیتے۔ انہیں ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات اور عالمی ایام پر منفرد لکھنے کا ملکہ حاصل ہے۔فری لانسر ہیں، ملک بھر کے درجنوں قومی اخبارات کے علاوہ سنڈے میگزین میں اسپیشل آرٹیکلز کے ساتھ ساتھ بہت سی آن لائن ویب سائٹ پر ان کے فیچراور کالم تواتر سے شائع ہوتے ہیں۔پاکستان سے دنیا تک کے عنوان سے کالم لکھتے ہیں۔ 

عوامی فیصلہ ڈاٹ کام پاکستان کی سب سے مشہور ویب سائٹ ہے جو شب وروز پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو کی ترویج کے ساتھ ساتھ قارئین کو بر وقت خبریں فراہم کرتی ہے۔ ہمارا مقصد اپنے قارئین کو غیر جانبدار رہتے ہوئے بغیر کسی سیاسی،سماجی،لسانی و مذہبی اختلاف کے قومی و بین الاقوامی صورتحال سے’’سب سے پہلے آگاہ کرتاہے‘‘۔علاوہ ازیں قارئین کی تفریح اور معلومات کی فراہمی کیلئے معروف لکھاریوں کے دلچسپ مضامین اور روزانہ کی بنیا د پر ہونے والے طبی مسائل کے حل کے لئے ماہر ڈاکٹرز اور حکیموں کے مفید مشورے ہماری بنیادی ترجیح ہیں ۔