اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں، چہرے اور سر پر شدید چوٹیںآئیں

سر میں لگی اندرونی چوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے اللہ کے فضل ،آپ سب کی دعاؤں سے میرے زخم بہتر ہورہے ہیں، اداکارہ

13

لاہور (عوامی فیصلہ نیوز ) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گِر کر شدید زخمی ہوگئیں، اداکارہ کو چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : آن لائن کلاس پڑھاتے ہوئے خاتون پروفیسرکورونا کے باعث چل بسیں

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے زخمی چہرے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گرنے کی اطلاع دی اور جلد صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست کی۔بعد ازاں اداکارہ نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکرگزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکیں گے۔

‘اداکارہ نے بتایا کہ سر میں لگی اندرونی چوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے۔نمرہ نے اپنی طبیعت سے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اللہ کے فضل سے اور آپ سب کی دعاؤں سے میرے زخم بہتر ہورہے ہیں۔