یونیورسٹی آف ساہیوال میں 6 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی

After a gap of six months, academic activities resumed at the University of Sahiwal

13

ساہیوال (عوامی فیصلہ نیوز )یونیورسٹی آف ساہیوال میں 6 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں،انتظامیہ نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ناصرافضل کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کے پروٹوکول پر عملدر آمد یقینی بنایا ھے

 

جس کے لئے شعبہ انگلش کے سربراہ ڈاکٹر شبیر احمد کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے – یہ بات یونیورسٹی ترجمان مبشر سعید نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہوں نے کہا کہ ماسک کے بغیر کسی ٹیچر یا سٹوڈنٹ کو یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہیں اور نئے تعلیمی سال میں داخلے کے لئے درخواستیں جمع کروانے والے طلبا و طالبات پر بھی یہ پابندی عائد ہے –

 

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام شعبہ جات کے باہر ضابطہ اخلاق سے متعلق بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں –