آل رائونڈر عامر یامین کے والد انتقال کرگئے

پی سی بی حکام کا عامر یامین کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

11

کراچی کنگز کے آل رائونڈر عامر یامین کے والد انتقال کرگئے ہیں۔عامر یامین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا

 

کہ’’میرے والد محترم وفات پاگئے ہیں ، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ،نماز جنازہ رام کلی جناز گاہ میں ادا کی جائے گی‘‘۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام اور دیگر کرکٹرز نے بھی عامر یامین کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

 

30 سالہ عامر یامین نے 2015ء سے 2018ء کے دوران 4 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے۔

 

انہوں نے 2015ء میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں ایک نصف سنچری بھی سکور کی تھی۔

 

عامر یامین نے رواں سال پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 میچز میں 16 کی اوسط سے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔