اسد قیصر نے زیادتی کے واقعات پر مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کے بارے میں اراکین سے رائے مانگ لی

قانون سازی کر کے سقم دور کئے جائیں،مجرم کو ایسی سزا دیجائے کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے، اسپیکر قومی اسمبلی

23

اسلام آباد ( عوامی فیصلہ نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زیادتی کے واقعات پر مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے بارے میں اراکین سے رائے مانگ لی ۔

اجلا س کے دور ان اسپیکر قومی اسمبلی نے موٹروے زیادتی واقعہ پر بحث کے دور ان ایوان سے سوال کیاکہ ایسے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ قانون سازی کر کے سقم دور کئے جائیں،مجرم کو ایسی سزا دیجائے کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔