جو بائیڈن کی کامیابی کشمیر کی آزادی کی نوید ہے تحریر: بلقیس راجہ

Biden's victory heralds Kashmir's independence Written by Balqis Raja

80

میں بہت خوش ھوں ، بہت مطمئن ھوں ، آپ مجھ سے سوال کریں گے کہ میں کیوں خوش ھوں ؟ اس کا جواب جو بائیڈن کی بطور امریکی صدر کامیابی ھے اور جب میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی کتاب زیست کا مطالعہ کرتی ھوں

 

Biden’s victory heralds Kashmir’s independence
Written by Balqis Raja

 

تو مجھے وہ ایک عظیم انسان دکھائی دیتا ھے جس سے مجھے عقیدت ھو گئی اس کے قول و فعل میں یکسانیت ھے اور وہ قول کا نہیں عمل کا آدمی ھے مجھے اس کی زندگی کے اوراق کی گردان کا موقع ملا ھے وہ کسی جاگیر دار ، سرمایہ دار ، صنعت کار یا کسی وڈیرے کے گھرانے سے تعلق نہیں رکھتا

 

اس نے امریکہ کی تاریخ میں مؤرخ کے قلم کو یہ اعزاز بخشا ھے کہ اس کی زندگی کا ایک ایک لمحہ مصائب و آلام سے لبریز ھے وہ اپنے بیٹے کی زندگی بچانے کے لئے گھر بیچنے کا ارادہ کر رھا ھے اگر وہ چاھتا تو اس کی جنبش لب پر اربوں ڈالر مل سکتے تھے

 

مگر اس کے کردار کی پختگی اور خیالات کی رفعت نے اس کو دوسروں کے لئے ایک مثال بنانا تھا میں اس کے حوصلے کو داد دیتی ھوں اور اس کا صبر اور شکر کا پیمانہ کتنا وسیع ھے ،

 

 

صدر اوباما نے جو بائیڈن کا گھر نہیں بکنے دیا اس نے جو بائیڈن کو اپنے پاس سے رقم دی اور وہ اپنے بیٹے کو کینسر جیسی موذی مرض سے نہ بچا سکا ، امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن کا ماضی اتنا روشن ھے کہ ھمارے سیاستدان اس کی زندگی سے سبق سیکھ سکتے ھیں

 

اس کی ذاتی زندگی اور سیاسی زندگی کا موازنہ کریں آپ کو قرون اولیٰ کے عظیم مسلمانوں کی خصوصیات ملیں گی میں اب اس کی کارکردگی کو دیکھ رھی ھوں کہ اس نے آتے ھی ظالموں کو ظلم سے باز رھنے اور مظلوموں کی حمایت اور پوری دادرسی کا کھل کر اعلان کر دیا ھے

 

جس کی مثال ھمارے سامنے بھارتی درندوں کی کشمیر میں درندگی کو روکنے کے لئیے واضح الفاظ میں پیغام دے دیا ھے اور اس وقت مقبوضہ کشمیر میں جو بائیڈن کی کامیابی پر جشن منایا جا رھا ھے اور اب کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا کشمیریوں کی غلامی کی رات ایک دو کروٹوں کے ساتھ طلوع ھو رھی ھے

 

، امریکہ کی تاریخ میں آج تک ایسا صدر نہیں آیا جو ھمارے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو حرز جاں بنا لے جو بائیڈن حدیث بھی سنائی اور امریکی عوام کو تلقین کی کہ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں پر عمل کریں جو بائیڈن نے درود شریف بھی پڑھا

 

اور دیر تک عوام کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے اپنے ملک میں مسلم اقلیت کے تحفظ اور انڈیا کی حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ھے کہ کشمیر آزاد ھو گا اور انڈیا کی ھٹ دھرمی اسے نقصان سے دو چار کر سکتی ھے ، جو بائیڈن نے خطے میں امن کا پیغام واضع طور پر دے دیا ھے ،

 

ٹھیک ھے کہ امریکہ میں صدر بدلتا ھے پالیسی وھی چلتی ھے جو چل رھی ھو لیکن ایسا کبھی نہیں ھوا جو بائیڈن نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ھے کہ کشمیر آزاد ھو گا اور دنیا جان لے گی کہ کشمیر کی آزادی کا سورج کیونکر طلوع ھوتا ھے ،

 

 

 

میں اپنے کشمیری بھائیوں کی جانب سے بھی جوبائیڈن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ھوں اور مجھے کشمیر کی آزادی کا اتنا ھی یقین جتنا مشرق سے صبح سورج طلوع ھونے کا ،

 

جو بائیڈن کی کامیابی کے عقب میں مصائب و آلام کے پہاڑ ، محنت ومشقت کے سمندر اور گراں قدر خدمات اور تجربات کا انبار ھے ، یہ صدارت طشتری میں رکھ کر خیرات کے طور پر بائیڈن کو نہیں ملی ،

 

ربع صدی سے زائد عرصے تک مسلسل و متواتر کوشش اور محنت شاقہ اور مہارت تامہ کار فرما رھی ھے میری آخر میں پاکستان کے عوام اور کشمیر کے لوگوں کو پیغام ھے

 

کہ اچھا کردار سب سے مضبوط ویپن ھے یہ ایٹم سے بھی زیادہ طاقتور ھے جس کی مثال ھمارے سامنے ھے کہ اچھا کردار جیت گیا برا کردار اور اداکار ھار گیا ،

 

میری دیرینہ پیش گوئی ھے کہ 2024 میں مقبوضہ کشمیر آزاد ھو جائے گا اور اس وقت جو امریکہ میں تبدیلی رونما ہوئی ھے

 

اس نے میری پیش گوئی کو درست ثابت کرنے کی نشاندھی کر دی ھے آخر میں مکرر اپنی کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی جانب سے امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن کو مبارکباد پیش کرتی ھوں