برازیل: طیارے حادثے میں فٹبال کلب کے صدر سمیت کورونا کا شکار 4 کھلاڑی ہلاک

چھوٹا طیارہ رن وے کے قریب ہی حادثے کا شکار ہوگیا،پائلٹ بھی جانبر نہ ہوسکا

26

برازیل میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں فٹ بال کلب کے صدر لوکس میئارا اور 4 کھلاڑی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی ریاست ٹوکانٹس میں دو انجن والا بیرون ماڈل کا چھوٹا طیارہ رن وے کے قریب ہی حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے کا پائلٹ بھی حادثے کا شکار ہوگیا تاہم اس کا نام نہیں بتایا گیا ۔
حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص جانبر نہیں ہوسکا ۔

پالماس فٹ بال کلب کے کھلاڑی لوکس پیراکزیڈس ، گیلرمے نو ، رینول اور مارکس مولیناری کرونا پازیٹیو تھے اور ٹیم سے الگ ہوکر ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

Image
برازیلین فٹبال کنفیڈریشن نے حادثے کے بعد ٹورنامنٹ ملتوی کیے جانے کی تصدیق کر دی۔ یاد رہے کہ 2016ء میں ایک طیارے حادثے میں برازیلین فٹ بال کلب کے 19 ارکان سمیت 76 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔