کرکٹ کمیٹی کی بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنانے کی تجویز

Cricket committee proposes to make Babar Azam captain of Test team

18

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی نے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنانے کی تجویز سامنے رکھ دی ہے۔

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی جانب سے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے پر غور شروع کر دیا گیا ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا ارادہ کر چکا ہے،

ممکنہ طورپر بابر اعظم ہی نئے کپتان ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے پہلے ہی کپتان ہیں، کرکٹ کمیٹی کے ارکان اظہر علی کے کپتانی جاری رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔