دلجیت دوسانج نے غلط بیانی پر کنگنا کی طبیعت صاف کردی

Daljit Dosanjh cleared Kangana's nature on misrepresentation

17

بالی ووڈ اداکاروں کنگنا رناوت اور دلجیت دوسانج کے درمیان ان دنوں لفظوں کی جنگ جاری ہے اور اس کی وجہ بالی ووڈ کی معروف ہیروئن اور پنگا فلم کی اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک ’جعلی ٹوئٹ‘ بنی۔

 

دلجیت دوسانج نے غلط بیانی پر کنگنا کی طبیعت صاف کردی
ٹوئٹ میں کنگنا نے شمالی بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شریک ایک پنجابی خاتون کے بارے میں ایک ٹوئٹ کی۔

 

ان دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر جیسے جیسے یہ جنگ گھمسان کا رن اختیار کرنے لگی تو اس میں انڈسٹری کے بہت سے دیگر اداکار بھی کود پڑے جن میں میکا سنگھ، سورا بھاسکر، گپی گریوال، راج نیت باوا اور ایمی ورک شامل تھے۔

 

ان تمام اداکاروں نے دلجیت دوسانج کو سپورٹ کرنا شروع کردیا، اس جنگ کی وجہ گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو کنگنا رناوت نے ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا

 

کہ 82 سالہ بلقیس بانو المعروف شاہین باغ کی دادی، بھی فارمرز سے متعلق تین بلوں کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کا حصہ ہیں۔