ڈپٹی کمشنر بابر بشیر: حضور ﷺ کی زندگی بنی نوع انسانیت کیلئے قیامت تک زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے

Deputy Commissioner Babar Bashir: The life of the Holy Prophet is the best example for mankind to live till the Day of Judgment

11

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی زندگی بنی نوع انسانیت کیلئے قیامت تک زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے اور ہمیں چاہیے

 

Deputy Commissioner Babar Bashir: The life of the Holy Prophet is the best example for mankind to live till the Day of Judgment

کہ اپنی روز مرہ زندگی میں اسوہ حسنہ پر عمل کریں تا کہ معاشرے میں امن آئے اور باہمی محبت میں اضافہ ہو –

 

 

وہ یہاں گورنمنٹ امامیہ کالج میں محفل سماع اور کالج کے مجلے ”باب العلم“کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام ساہیوال آرٹس کونسل نے کالج انتظامیہ کے تعاون سے کیاتھا –

 

 

تقریب میں ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی،پرنسپل شہزاد رفیق،چوہدری محمد رفیق ایڈوکیٹ سپریم کورٹ،شیخ محمد احسان ایڈوکیٹ صدر ٹیکس بار ایسوسی ایشن،وائس پرنسپل سلیم خان بلوچ،سابق ڈائریکٹر کالجز قاضی عبدالناصر اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر بلال اشرف،چیف میٹروپولیٹن آفیسر فرمائش علی چوہدری،پروفیسر پیر عاکف گیلانی اور پروفیسر کاشف شہزاد کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی –

 

تقریب میں ساہیوال کے معروف قوال غلام شبیر اینڈہمنوا نے نعتیہ کلام پیش کیا جسے حاضرین محفل نے بے حد سراہا -اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کالج کے مجلے ”باب العلم“کی رونمائی کی جو 50سال کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کیا گیاہے –

 

 

انہوں نے مفل سماع کے انعقاد پر ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی، پرنسپل شہزاد رفیق اور اساتذہ کی محنت کو سراہا اور زور دیا کہ طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کا شوق بھی اجاگر کیا جائے تاکہ ان کی بہترین شخصیت سازی ہو سکے