شائقین نے بھی تک مجھے بطوراداکارتسلیم نہیں کیا : یاسرحسین

16

اداکار یاسر حسین نے کہاکہ شائقین نے انہیں بطور اداکار ابھی تک قبول نہیں کیا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لوگ انہیں اداکار قبول کر نے کی بجائے صرف ایک مزاحیہ اداکار کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ انکی خواہش ہے کہ وہ 15برسوں میں ہی سہی مگر ایک بار کوئی سنجیدہ کردار ادا ضرور کرناچاہیے وہ کسی فلم میں ہو یا پھر ڈرامے میں ۔

ایک سوال پر انہو ں نے کہا کہ وہ صارفین کی تنقید کو نہ ہی سنجیدہ لیتے ہیں نہ ہی برا مناتے ہیں بلکہ لوگوں کی تنقیدسے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن ان لوگوں کے لئے برا ضرور لگتا ہے جو بہت تکلیف سے گزر رہے ہوں اور لوگ ان کا مذاق بنائیں ۔