چلتن پیور کا دیسی گھی سے تیار انجیر حلوہ غذائیت کا خزانہ نجم الدین مزاری

Figs Halwa made from desi ghee of Chilton Pure A treasure trove of nutrition Najmuddin Mazari

103

انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے قرآن مجید میں اللہ تعالی نے انجیر کی قسم یا د فرمائی ہے کہ قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طورسینا کی ( سورہ التین) ۔

 

یہ کمزور اور دبلے لوگوں کے لئے بیش بہا نعمت ہے ۔ا نجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے۔ چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطاکرتا ہے۔ انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے ۔

 

پھگوڑی انجیر کو بنگالی میں آنجیر ، عربی میں تین اور انگلش میں فِگ ، یمنی میں بلس ، سنسکرت ، ہندی ، مرہٹی اور گجراتی میں انجیر اور پنجابی میں ہنجیر کہتے ہیں۔ اس کا نباتاتی نام فیک کیریکا ہے ۔

 

عام پھلوں میں یہ سب سے نازک پھل ہے اور پکنے کے بعد خود بخودہی گرجاتا ہے اور دوسرے دن تک محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا ۔ فریج میں رکھنے سے یہ شام تک پھٹ جاتا ہے۔ اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کرنا ہے۔

 

یہ غذائیت میں اپنی مثال آپ ہے اس لئے ہر عمر کے لوگوں میں اسے پسند کیا جاتا ہے۔ عرب ممالک میں خاص طور پر اسے پسند کیا جاتا ہے۔

 

ہمارے ہاں بھی بکثرت دستیاب ہے اور اسے ڈوری میں ہار کی شکل میں پروکرمارکیٹ میں لاتے ہیں ۔ یہ بنیادی طور پر مشرقی وسطی اور ایشیائے کو چک کاپھل ہے۔ اگرچہ یہ برصغیر پاک و ہند میں بھی پایا جاتا ہے مگر اس علاقے میں مسلمانوں کی آمد سے پہلے اس کا سراغ نہیں ملتا اس لئے یہ خیال کیا جاتا ہے

 

کہ عرب سے آنے والے مسلمان اطباء یا ایشیائے کو چک سے منگول اور مغل اسے یہاں لائے ۔ انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزاء شکر ، کیلشیم ، فاسفورس پائے جاتے ہیں ، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں ،

 

ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے عام کمزوری اور بخار میں اس کا استعمال اچھے نتائج کا حامل ہوگا۔ انجیر کو بطور میوہ بھی کھایا جاتا ہے

 

اور بطور دوا بھی استعمال کیا جاتاہے۔ یہ قابل ہضم ہے اور فضلات کو خارج کرتا ہے، مواد کو باہر نکال کر شدت حرارت میں کمی کرتا ہے۔ جگر اور تلی کے سدوں کو کھولتاہے، انجیر کی بہترین قسم سفید ہے یہ گردہ اور مثانہ سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتا ہے زہر کے مضر اثرات سے بچاتا ہے،

 

انجیر کو مغر بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتا ہے اگر بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہوجاتاہوتو اس کا گود ہ منہ میں رکھنے سے یہ تکلیف رفع ہو جاتی ہے ، اسے نہار منہ کھانا بہت فوائد کا حامل ہے،اگر اس کا حلوہ بناکر کھایا جائے تو وہ سونے پہ سہاگہ کے مترادف ہے۔

 

انجیر کا حلوہ اور اس کے فوائد

1۔انجیر کا حلوہ بنا کر کھانے سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے.

2۔ انجیرکا حلوہ بنا کر کھانے سے کسی قسم کےپھوڑے جلدی پھٹ جاتے ہیں۔

3۔ انجیر کا حلوہ کھانے سے دائمی قبض دور ہو جاتی ہے۔

4۔ خشک انجیر کو رات بھر پا نی میں رکھ دیا جائے تو وہ تازہ انجیر کی طرح پھول جائے گا اسے کھانے سے گلہ بیٹھ جانا یا بند ہوجانے کے

امراض پیدا نہیں ہوتے ۔
5۔ سردی کے ایام میں بچوں کو انجیر کا حلوہ دینے سےان کی نشوونما میں حیرت انگیز اضافہ مشاہدہ کیا گیا ہے۔

6۔ انجیر کا حلوہ زودہضم ہے اور دانتوں کے لئے بہترین ہے ۔

7۔ کم وزن والوں اور دماغی کام کرنے والوں کے لئے انجیر کا حلوہ بہترین تحفہ ہے۔

8۔ انجیر کا حلوہ کھانے سے آدمی مرض قولنج سے محفوظ رہتا ہے۔

9۔ کھانے کے بعد تھوڑا سا انجیر کا حلوہ کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے علاوہ قبض کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔

10۔انجیر کا حلوہ کھانسی ، دمہ اور بلغم کے لئے بھی مفید ہے۔

11۔ انجیر کے حلوہ کا باقاعدہ استعمال سر کے بالوں کو دراز کرتا ہے۔

12۔ انجیر کا حلوہ کھانے کے بعد کھانے سے تلی کے ورم کو آرام آجاتا ہے۔

13۔ انجیر کے حلوے کو باقاعدہ استعمال کرنے سے رنگت نکھر آتی ہے اور جسم فربہ اور سڈول ہو جاتا ہے۔

14۔ انجیر کا حلوہ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔

15۔ انجیر کا حلوہ خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف کرتا ہے ۔

16۔ جن لوگوں کو ضعف دماغ ( دماغ کی کمزوری) کی شکایت ہو ، وہ ناشتہ کے بعد انجیر کے حلوے کا استعمال کریں۔17۔ کمر کے درد میں انجیر کا حلوہ استعمال کرے انشا اللہ درد جاتا رہے گا۔

18۔ بواسیر کی شکایت ہوتو انجیر کا حلوہ نہایت مفید ہےاس کے باقاعدہ استعمال سے پرانی سے پرانی بواسیر کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے ۔

 

انجیر کے حلوے کے اتنے زیادہ فوائد دیکھ کر گزشتہ دنوں چلتن پیور نے انجیر کا حلوہ تیار کیا ہے جو مارکیٹ میں دستیاب ہے

 

چلتن پیور کے سی ای نجم مزاری اور ان کی ریسرچ ٹیم نے مکمل ریسرچ اور ایک سال کی مکمل نگرانی کے بعد انجیر کا حلوہ تیار کیا ہے اور اس بات کا خیال رکھا گیا ہے

 

 

کہ انجیر کے جو قدرتی اجزا ہیں وہ تیاری کے دوران ضائع نہ ہو پائے۔چلتن پیور نے اسے جدید پروسسنگ کے زریعے دیسی گھی سے تیار کیا ہے

 

جو کرونا جیسے مرض سے یقینا آپ کی حفاظت میں معاون ثابت ہو گا۔کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی آپ کی قوت مدافعت میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے ۔