گوہر خان نے ٹک ٹاکر زید دربار سے منگنی کرلی

شادی کی تقریبات 22 دسمبرسے شروع ہونگی،25 دسمبر کو نکاح کرینگے

19

معروف رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار سے منگنی کرلی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان ان دنوں مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے،

دونوں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں 22 نومبر کو شادی کرنیوالے ہیں لیکن خبر ہے کہ وہ شادی نومبر میں نہیں بلکہ دسمبر میں کرینگے۔

اس کیلئے انہوں نے ایک خاص دن کا انتخاب کیا ہے۔اس حوالے سے گوہر خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زید دربار کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے

جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ اٴْن دونوں کی منگنی کی تصویر ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں گوہر خان اور زید دربار مٴْسکراتے ہوئے محبت بھری نگاہوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں

جبکہ اٴْنہوں نے کچھ غبارے بھی لئے ہوئے ہیں جن میں سے ایک پر لکھا ہے ’لڑکی نے ہاں کہہ دی‘۔

گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر زید دربار کو ٹیگ کرتے ہوئے انگوٹھی والا ایموجی بنایا۔

دوسری جانب زید دربار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر وہی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں انگوٹھی والا ایموجی شامل کرکے گوہر خان کو ٹیگ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میڈیا کے مطابق دونوں 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ گوہر خان اور زید دربار نے شادی کرنے کے لیے 25 دسمبر کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ اس میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے

جبکہ شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں خاندانوںنے اس کی تیاری شروع کردی ہے
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :