پنجاب حکومت ساہیوال کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی

Government of Punjab to provide basic facilities to the citizens of Sahiwal

10

ساہیوال (عوامی فیصلہ نیوز )کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ساہیوال کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ھے جس میں 14ارب روپے کی خطیر رقم سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو نئے ڈمپرز فراہم کئے جا رھے ہیں،

تمام بوسیدہ سیوریج اور واٹر سپلائی لائنوں کوتبدیل کیا جا رہا ہے،نو تعمیر شدہ علاقوں میں نئی پائپ لائنز بچھائی جا رہی ہیں اور 2ویسٹ واٹر ٹریمنٹ پلانٹ نصب کئے جا رہے ہیں۔

میڑو پولیٹن کارپوریشن کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئےاب تک ساڑھے 5کروڑ روپے مالیت کے ڈمپرز اور دوسری مشینری خرید کر دی جا چکی ہے جبکہ کل تخمینہ ساڑھے 29کروڑ روپے لگایا گیا ہے -انہو ں نے یہ بات میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نئے ڈمپرز فراہم کرنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

کہی جس میں ڈپٹی کمشنر بابر بشیر،چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر فرمائش علی اور چیف سینٹری آفیسر محمد ریاض نے بھی شرکت کی –

انہو ں نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کی مالی امداد سے ساہیوال کے لئے یہ میگا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے جس سے شہر کے دیرینہ مسائل حل ہونگے اور بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات بھی پوری ہونگی –

بعد ازاں انٹر میڈیٹ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سقراط امان رانا اور سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بابر عثمان بابر نے بھی شرکت کی –

اجلاس میں پراجیکٹ پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور سیوریج لائنوں اور واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے بڑے منصوبے پر کام جلد شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا –

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر محمد احسن وحید نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کام کے دوران شہریوں کو پریشانی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تا کہ اس کے ثمرات جلد شہریوں تک پہنچ سکیں –

اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر کے 3پارکوں کی تزئین و آرائش اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے جس پر 15کروڑ 40لاکھ روپے لاگت آئے گی

فرید ٹاؤن پارک کا 40فیصد جبکہ فتح شیر کالونی پارک اور چمن زار پارک کا 37،37فیصد کام مکمل ہو چکا ھے۔