امن جیسی نعمت دنیا کے ہر شخص کی ضرورت ہے۔ بھارتی اداکارہ و گلو کارہ جنیوا رائے

238

کولکتہ (بیورو چیف) بھارتی معروف اداکارہ و گلو کارہ جنیوا رائے نے کہا ہے کہ امن جیسی نعمت دنیا کے ہر شخص کی ضرورت ہے۔

لڑائی جھگڑے جنگ و جدل سے نہ صرف امن و امان خراب ہوتا ہے بلکہ پیشہ وارانہ شعبے بھی متاثر ہوتے ہیں انہوں نے عوامی فیصلہ نیوز کے بیورو چیف مقصود انجم کمبوہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انڈ و پاک کے درمیان سرحدی کشیدگی سے دونوں ملکوں کے عوام بد امنی کا شکار نظر آ تے ہیں انہوں نے دونوں ملکوں کے حکمران سے استدعا کی ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صوتحال کو اعتدال پر لائیں۔

 یہ تحریر بھی پڑھیں اردو ادب کانواب! ….… محمد یاسین صدیق

انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا کے افراد دونوں ملکوں کے ہاں امن کی فضا کے حامل ہیں انہوں نے کہا ہم فنکاروں کے ہاں بد امنی، دہشت گردی اور لڑائی جھگڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ہم شوبز اور فلمی سر گرمیوں کو مل جل کر فروغ دینے کے حامی ہیں اس شعبے سے منسلک تمام افراد کسی قوم کی کشیدگی نہیں چاہتے ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کی سرحدیں کھول دی جائیں اور ہم آزادانہ ماحول کو جنم دے کر آپس میں مل جل کر فلمی شعبے کی ترقی کے لئے کام کریں پاکستان کے ساتھ ہمیں فلمی شعبے کی ترقی کے لئے سرحدی کشیدگی ختم کرنا ہوگی۔

 یہ تحریر بھی پڑھیں کتاب کا قرض ! تحریر ۔عابد کمالوی

awamifaisla.com
awamifaisla.com