مریم نواز ’فیس سیونگ‘ کیلئے چاہتی ہیں انہیں گرفتار کیا جائے ، فردوس عاشق اعوان

مریم بی بی اور شہباز شریف دونوں ایک پیج پر نہیں ہیں کیوں کہ راجکماری ہاتھ میں چھڑی پکڑے ہیڈ مسٹریس بنی ہوئی ہیں ، معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب کی گفتگو

11

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز ’فیس سیونگ‘ کیلئے چاہتی ہیں انہیں گرفتار کیا جائے ، مریم نواز چھری پکڑ کر پارٹی کو ہانک رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ مریم بی بی چاہتی ہیں کہ انہیں پکڑ کر جلد جیل بھیج دیا جائے ، مریم بی بی اور شہباز شریف دونوں ایک پیج پر نہیں ہیں کیوں کہ مریم بی بی ہاتھ میں چھڑی پکڑے ہیڈ مسٹریس بنی ہوئی ہیں ، راج کماری بہاولپور کے سحرا میں بھٹک رہی ہیں ، ان کی طرف سے لوٹ مار کو عزت دو کا فلسفہ متعارف کرایا گیا ہے۔

مریم نواز ’فیس سیونگ‘ کیلئے چاہتی ہیں انہیں گرفتار کیا جائے ، فردوس ..
معاون خصوصی نے کہا کہ انہوں نے پہلے آصف زرداری صاحب کے ہاتھ پر بیعت کی تھی ، مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کے ہاتھ پر بیت کی انہوں نے جھٹک لیا ، جب کہ حافظ حسین احمد اور مولانا شرانی نے مولانا فضل الرحمان سے ہاتھ کر دیا ، مولانا فضل الرحمان نے مدرسے کے بچوں کو استعمال کیا۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے استعفی نہ دیا تو 31 جنوری کو دیکھیں گے ، پی ڈی ایم لانگ مارچ ضرور کرے گی تاہم اس کی تاریخ کا اعلان عوام کو سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان موسم کی صورت حال اور عوام کی سہولت کو دیکھ کر کیا جائے گا کیوں کہ عمران خان عزت سے جانے پر راضی نہیں ہیں تو پھر عوام کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ بہاولپور کی عوام نے ان کا دل جیت لیا ، کیوں کہ ریلیاں بہاولپور کا کلچر نہیں ہے لیکن اس کے باوجود عوام نے خوش کردیا اور بہاولپور نے اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا، بہاولپور نے حیران کر دیا کیوں کہ یہاں کے لوگ بھی یہی کہ رہے تھے کہ اتنی بڑی تعداد میں عوام اس سے پہلے یہاں کبھی نہیں نکلے ، میں بھی یہی سوچ رہی تھی اور اسی لیے میں نے کل کہا تھا پنجاب جاگ گیا ہے۔