مظلوم کو بر وقت انصاف کی فراہمی تفتیش میں میرٹ میرے بنیادی اصولوں میں شامل ہیں : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد

Merit is one of my core principles in providing timely justice to the oppressed: District Police Officer Faisal Shehzad

8

اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ مظلوم کو بر وقت انصاف کی فراہمی تفتیش میں میرٹ میرے بنیادی اصولوں میں شامل ہیں غلطی درگزر ہو سکتی ہے

 

لیکن بد نیتی کسی صورت درگزر نہیں کی جائے گی ضلع بھر سے کرائم جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے پولیس نظام میں جدت اور بہتری لانے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل برؤے کا لائے جائیں گئے

 

محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا محکمہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں اپنی تعیناتی کے بعد پہلے وزٹ کے دوران ضلع بھر کے پولیس افسران سے تعارفی میٹنگ کے دوران پالیسی گائیڈ لائن دیتے ہوئے کیا

 

اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز ڈی ایس پی ٹریفک اور تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجودتھے ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلوں کی عزت و نفس کو کسی صورت مجروع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی

 

ہر سائل سے پولیس افسران اور جوان خوش اسلوبی سے پیش آئیں تھانوں میں ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ صفائی کو یقینی بنایا جائے فیصل شہزاد نے کہا

 

کہ پولیس افسران زیر التوا مقدمات کو یکسو کرنے کے ساتھ اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کریں اس دوران ایس ڈی پی او دیپالپور شبیر وڑائچ کے بھائی کی وفات پر دعا بھی کی گئی

 

قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کو پولیس لائن میں پولیس کے چاق و چابند دستے نے سلامی پیش کی۔