وزیر اعلی پنجاب کی مختصر دورہ پر میاں چنوں آمد گورنر پنجاب وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ

Mian Channu arrives in Punjab on a short visit accompanied by Governor Punjab and Chief Minister Punjab

15

میاں چنوں (عوامی فیصلہ نیوز)وزیر اعلی پنجاب کی مختصر دورہ پر میاں چنوں آمد گورنر پنجاب وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ تھے وزیر اعلی کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔میڈیا نمائندوں کو کوریج سے روک دیا گیاتفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ممبر صوبائی اسمبلی وچیف وہپ پنجاب اسمبلی پیر علی عباس شاہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے روٹلہ پہنچے ۔

 

زیر اعلی پنجاب کی مختصر دورہ پر میاں چنوں آمد گورنر پنجاب وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ
زیر اعلی پنجاب کی مختصر دورہ پر میاں چنوں آمد گورنر پنجاب وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ

گورنر پنجاب چوہدری سرور وزیر اعلی کے ہمراہ تھے ۔وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب کا ہیلی پیڈ پر پیر علی عباس شاہ ایم این اے پر ظہور حسین قریشی ڈی پی او علی وسیم اور ڈی سی خانیوال اغا ظہیر عباس شیرازی نے استقبال کیا ۔وزیر اعلی پنجاب فاتحہ خوانی کے فوری بعد وہاڑی روانہ ہو گئے ۔

 

 

جبکہ گورنر پنجاب درینہ ورکر طیب چوہدری کے گھر جانے کےلئے روانہ ہو گئے ۔وزیر اعلی پنجاب کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

 

 

موضع روٹلہ میں سید عباس علی شاہ کی رہائشگاہ کے قریب  ہیلی پیڈبنایا گیا تھا ہیلی ہیڈ سےسید عباس علی شاہ کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے اوپن ایریا کو قناتیں لگا کر بند کر دیا گیا تھا ۔383 پولیس ملازمین اور حساس اداروں کے جوان  سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ،6 ڈی ایس پی 4انسپیکٹر 15سب انسپیکٹر 45 اسسٹنٹ سب انسپکٹر 32 ہیڈ کانسٹیبل 201 کانسٹیبل 80ٹریفک اہلکار  اور 6ایلیٹ سکواڈ ڈیوٹی پر مامور رہے ۔

 

 

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ انتہائی مختصر رہا وہ بمشکل دس منٹ بعد وہاڑی روانہ ہو گئے