انٹر میڈیٹ کا ادھورا سمارٹ سلیبس جاری ہونے پر لاکھوں طلبا پریشان

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی بڑی غفلت،آرٹس جنرل سائنس کے مضامین کا سمارٹ سلیبس جاری نہ کیا گیا

15

انٹر میڈیٹ کا ادھورا سمارٹ سلیبس جاری ہونے پر لاکھوں طلبا پریشان ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن سے پہنچنے والے تعلیمی نقصان سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے انٹرمیڈیٹ کی سطح پر سمارٹ سلیبس کی سفارش منظور کی تھی۔ جس کا مقصد انٹرمیڈیٹ کے کورس کو مکمل کرانا ہے ۔

انٹر میڈیٹ کا ادھورا سمارٹ سلیبس جاری ہونے پر لاکھوں طلبا پریشان

اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔تاہم اب پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی بڑی غفلت سامنے آئی ہے۔انٹر میڈیٹ کا ادھورا سمارٹ سلیبس جاری ہونے پر لاکھوں طلبا پریشان ہو گئے۔ٹیکسٹ بک بورڈ نے پری میڈیکل کا سمارٹ سلیبس جاری کیا۔پری انجینئرنگ کے مضامین کا سمارٹ سلیبس بھی جاری کیا گیا۔

 

لیکن آرٹس جنرل سائنس کے مضامین کا سمارٹ سلیبس جاری نہ کیا گیا۔

 

انٹر میڈیٹ میں آرٹس ، جنرل سائنس کے مضامین پرھنے والے طلبا پریشان ہیں۔بورڈ کے جاری کردہ حتمی سلیبس میں مذکورہ مضامین شامل ہی نہیں۔

 

واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے ونٹر زون کے سکول دسمبر 2019 سے بند تھے ۔ 2020 میں صرف ایک ہفتہ کھلنے کے بعد بند کر دئے گئے تھے۔ سکول جنوری اور فروری کے دو ماہ حکومتی احکامات کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے بند ہو جاتے ہیں۔

 

موجودہ تعلیمی سال میں سکول کے طلبہ کو بھی سمارٹ سلیبس پڑھایا جائیگا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے تعطیلات کے باعث سکولوں میں بچوں کو موجودہ تعلیمی سال میں 60 فیصد سلیبس پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

 

نرسری سے دہم جماعت کے سمارٹ سلیبس کی تیاری کیلئے مختلف سکولوں کے اساتذہ کی رائے کوبھی شامل کیا گیا۔پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم اتھارٹی سمارٹ سلیبس کی تیاری میں مصروف ہے ۔ بورڈ کے مطابق سمارٹ سلیبس سکول کھلنے سے قبل تیار کرلیا جائے گا۔