بھٹی راجپوت ایک بہادر قوم ہے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرناان کا مشن ہے۔ زارق محمو د بھٹی

راجپوت بھٹی آرگنائزیشن پاکستان کے قیام کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت،برادری کے غریب افراد کی مالی معاونت اور انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

5,415

ٹیکسلا (عوامی فیصلہ نیوز) راجپوت بھٹی آرگنائزیشن پاکستان کے راولپنڈی اسلام آباد کے صدر زارق محمو د بھٹی نے کہا ہے کہ بھٹی راجپوت ایک بہادر قوم ہے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرناان کی زندگی کا مشن ہے راجپوت بھٹی آرگنائزیشن پاکستان کے قیام کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت،برادری کے غریب افراد کی مالی معاونت اور انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

 

اس کے علاوہ نادار طلباء و طالبات کوتعلیمی اخراجات کی فراہمی، غریب بچیوں کی شادی اور بیواؤں کی کفالت بھی اس کے منشور میں شامل ہے انھوں نے مزیدکہاہے کہ راجپوت بھٹی آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام اورچیئرمین حاجی کاشف وقار بھٹی کی زیرنگرانی مختلف شہروں میں دلابھٹی شہید فری ڈسپنسریاں قائم کی گئی ہیں

اور ترنول کے قریب بھڈانہ گاؤں میں بھی عنقریب فری ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے گازارق محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ راجپوت بھٹی آرگنائزیشن پاکستان کا ہر رکن خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور ان شاء اللہ یہی جذبہ بھٹی برادری کی کامیابی، باہمی تعاون اور تعلقا ت کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔۔