دہائی کی ون ڈے ٹیم، 5 پاکستانی کرکٹرز نامزد

ایوارڈ کے لیے نامزد کردہ کھلاڑیوں میں مصباح الحق، سعید اجمل،محمد حفیظ، ثناء میر اور جویریہ خان شامل

29

دہائی کی ون ڈے ڈریم ٹیم کیلئے 2 خواتین سمیت 5 پاکستانی کرکٹرز کو بھی نامزد کردیا گیا جن میں مصباح الحق، سعید اجمل،محمد حفیظ، ثناء میر اور جویریہ خان شامل ہیں۔

 

دہائی کی ون ڈے ٹیم، 5 پاکستانی کرکٹرز نامزد
اس سے قبل آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے امیدواروں میں شامل کیے جانیوالے مصباح الحق بھی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں موجود ہیں جب کہ یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹر کے امیدواروں میں شامل ہیں۔

 

46 سالہ سابق کپتان نے 2015ء میں آسٹریلیا میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی، جنوری 2010ء کے بعد زیادہ رنز بنانیوالوں کی فہرست میں ان کا دوسرا نمبر تھا،

 

انھوں نے اس عرصے کے دوران 3599 رنز بنائے، محمد حفیظ نے اس دہائی میں پاکستانی بائولرپاکستانی بائولر کے لیے سب سے زیادہ 5740 رنز اپنے نام کے آگے درج کرائے، 40 سالہ آل راؤنڈر نے اس عرصے میں101 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

 

قومی ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل 157 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب پاکستانی بائولر تھے۔ ویمن ٹیم کیلئے نامزد پاکستانی کرکٹرز میں سے اس دہائی میں سابق کپتان ثناء میر نے 120 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 1305 رنز بھی بنائے،

 

جویریہ خان نے پاکستان کیلئے سب سے زیادہ 2586 رنز سکور کیے، مینز اور ویمنز ڈریم ٹیموں کا فیصلہ آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔