چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور کی ہدایت پر ضلع خانیوال کی کورٹس کمپلیکسز میں شجر کاری مہم جاری

On the direction of Chief Justice Lahore High Court Lahore, tree planting campaign is underway in Courts Complex of Khanewal District

7

میاں چنوں (عوامی فیصلہ نیوز ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور کی ہدایت پر ضلع خانیوال کی کورٹس کمپلیکسز میں شجر کاری مہم جاری ہے ماحولیات آلودگی سے بچنے کے لیے درخت لگانا بہت ضروری ہے

 

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال طارق محمود باجوہ کی گفتگو تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال طارق محمود باجوہ نے ‏‏تحصیل کورٹس کمپلیکس میاں چنوں میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز راؤ فرقان احمد ، مظہر عباس ، سول ججز راشد محمود، محمد انور، ریحان سبطین، محمد مصطفی رانا محمد خان اور جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن میاں چنوں چوہدری محمد عاصم نے بھی پودے لگائے۔

 

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور کی ہدایت پر ضلع خانیوال کی کورٹس کمپلیکسز میں شجر کاری مہم جاری

 

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باجوہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت ماحول دوست ہیں، موسمی تبدیلیوں اور انسانی زندگی پر صحت مند اثرات مرتب کرتے ہیں اس لیے صاف ماحول صحت و تندرستی اور ملکی معیشت میں اضافہ کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال کی کورٹس میں شجرکاری مہم مکمل ہو چکی ہے تین روزہ مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا اور دو سال تین ماہ تک ان کی بھرپور دیکھ بھال کی جائے گی اس موقع پر ایس ڈی او محکمہ جنگلات چیچہ وطنی فاریسٹ ڈوثیرن مرزا صابر ۔

 

رینج فارسٹ آفیسر اویس خان نے بتایا کہ میاں چنوں کے جوڈیشیل ایریا میں شجرکاری مہم کے دوران چار سو پودے لگائے جائیں گے۔