’’پاکستان قبضے میں آسکتا ہے ‘‘

"Pakistan can be occupied"

36

اسلام آباد ( عوامی فیصلہ نیوز ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کچھ جاسوس اسلامی ممالک میں بھیجے تاکہ وہاں کے حالات کو سمجھا جاسکے۔۔دو قابل جاسوس پاکستان کی طرف روانہ کئے گئے۔

 

 

وہ پی آئی اے کے جہاز پر پاکستان کا سفر کررہے تھے کہ اچانک جہاز خراب ہوگیا، پائلٹ نے اعلان کیا کہجہاز کے چاروں انجن فیل ہوچکے ہیںلیکن آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،کوئی نہ کوئی جگاڑ لگا لیا جائے گا۔جاسوس جوں ہی پاکستان پہنچے تو دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پر حملہ کردیا،

 

 

 

یہ بھی پڑھیں : میرا بیٹا نمازی اور پرہیز گار ہے ، انصاف دلوایا جائے ، لاہور سانحہ کے مرکزی ملزم وقار

الحسن کی والدہ منظر عام پر

 

 

سیکورٹی کی طرف سے اعلان ہوا کہ آپ مت گھبرائیں، بلکہ زمین پر لیٹ جائیں،کوئی نہ کوئی جگاڑ لگارہے ہیں۔ ایئرپورٹ سے جان بچا کر گاڑی میں ہوٹل جارہے تھے کہ انجن خراب ہوگیا،ڈرائیور نے کہا کہ گھبرائیں نہیں کوئی جگاڑ لگا لیا جائے گا۔

 

 

دونوں جاسوس بمشکل اپنے ہوٹل کی دسویں منزل پر پہنچے تو وہاں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ نے اعلان کیا کہ پانی کا پریشر آٹھویں منزل تک جارہا ہے، لیکن آپ فکر نہ کریں،کوئی نہ کوئی جگاڑ لگالی گے۔

 

 

دونوں امریکی جاسوس گھبرا کر دوسرے ہی دن واپس اپنے ملک چلے گئے اور صدر ٹرمپ کو رپورٹ دی کہ پورا پاکستان جگاڑ پر چل رہا ہے،اگر جگاڑ پر ہمارا قبضہ ہو جائے،تو پورا پاکستان قبضے میں آسکتا ہے۔