پاکستان نے سعودی عرب کا سارا قرضہ اتارنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان نے سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر میں سے 2 ارب ڈالر ادا کر دئیے، آخری قسط ادا کرنے کے لیے بھی تیاریاں شروع کر دیں

20

پاکستان نے سعودی عرب کا سارا قرض اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دئیے ہیں

پاکستان نے سعودی عرب کا سارا قرضہ اتارنے کا فیصلہ کر لیا

سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا قرضہ نرم شرائط پر دیا تھا۔سعودی عرب کو قرضے کی دوسری ادائیگی کے لیے دوست ملک چین نے پاکستان کی مدد کی اور پاکستان کو کمرشل قرضہ دیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کا سارا قرضہ جلد از جلد ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حکمت عملی کے تحت سعودی عرب کو آخری قسط کی ادائیگی کے لیے بھی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

پاکستان آئندہ ماہ سعودی عرب کو قرضے کی تیسری قسط ادا کرے گا۔ ،پاکستان کو قرضے کی دوسری قسط 31 دسمبر سے قبل واپس کرنا تھی تاہم وقت سے قبل ہی قرض ادا کر دیا گیا۔

 

اب پاکستان کے ذمے سعودی عرب کا 1 ارب ڈالرز کا قرض واجب الادا ہے، جسے اگلے سال جنوری میں واپس کیا جائے گا۔

 

، پاکستان نے سعودی عرب سے3 ارب ڈالر دوسال قبل قرضہ لیا تھا، پاکستان نے عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کے ڈر سے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کا قرضہ رواں سال اگست میں واپس کیا تھا۔۔

 

سعودی عرب نے پاکستان کو اکتوبر 2018ء میں 3 سال کیلئے 6.2 ارب ڈالر کا مالیاتی پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

جس میں ڈیڑھ سال قبل3.2 ارب ڈالر رقم نقد اور مئوخر ادائیگی پر تیل اور گیس کی سہولت شامل تھی۔واضح رہے کہ ہ پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی سویپ معاہدہ نومبر2018 میں ہوا تھا

 

جس کے تحت دونوں ممالک کی مقامی کرنسی میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے سے زرمبادلہ کے ذخائر اور ادائیگیوں کے توازن میں سہولت ملے گی۔

 

اب اسی معاہدے کے تحت چین نے پاکستان کو مدد فراہم کی ہے۔ یہاں یاد رہے کہ پاکستان نے 2 برس قبل زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی ہونے کے بعد سعودی عرب سے آسان شرائط پر 3 ارب ڈالرز کا قرضہ حاصل کیا تھا۔