پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی کار خوفناک حادثے کا شکار

موٹر وے پر کار کا توازن بگڑنے سے کار موٹروے کے بیریئر سے ٹکرا گئی، اللہ کا شکر ہے تمام لوگ محفوظ ہیں ، باکسر عامر خان نے حادثے کو خوفناک تجربہ قرار دے دیا

19

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ۔

 

تفصیلات کے مطابق عامر خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اللہ کا شکر ہے سب محفوظ ہیں ، یہ ایک خوفناک تجربہ تھا،

 

کار کا توازن بگڑنے سے کار موٹروے کی سائیڈ پر لگے بیریئر سے ٹکرا گئی،

 

یہ ایک شدید حادثہ تھا ،