پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد 14 دن سخت آئسولیشن میں گذارے جس کے دوران انہیں تینوں وقت کا کھانا کمروں میں کسی معاوضے کے بغیر پہنچایا گیا ۔
قرنطینہ میں موجود تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو 114 ڈالرز(تقریبا 18ہزار پاکستانی روپے) ڈیلی الائونس کی باقاعدگی سے ادائیگی ہوئی۔ پی سی بی کے ذرائع نے ان میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ قرنطینہ میں 14 دن کے دوران کھلاڑیوں کو ڈیلی الائونس کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
23 نومبر کو لاہور سے روانگی سے قبل سکواڈ کے تمام اراکین کو 23 نومبر سے7 دسمبر کے عرصے کے 1110 امریکی ڈالرز(تقریبا 1لاکھ 77ہزار 900 پاکستانی روپے) ادا کئے گئے جو یومیہ 74 ڈالرز(تقریبا 11ہزار800 پاکستانی روپے) بنتے ہیں ، قومی سکواڈ کو بقیہ 50 ڈالرز(تقریبا 8000 پاکستانی روپے) کرکٹ نیوزی لینڈ ادا کرے گا۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو 915 نیوزی لینڈ ڈالرز(تقریبا 1 لاکھ 3ہزار 800روپے) ادا کر دیئے گئے ہیں ۔
میڈیا نمائندوں نے جب ایک کھلاڑی سے اب بابت جاننے کی کوشش کی کہ انہوں نے 15 دن قید میں گذارے تو مذکورہ کھلاڑی نے جواب دیا کہ ان کی ذاتی رائے میں ایسا نہیں تھا۔