پاکستان کا ’فتح ون‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ میزائل فتح ون نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ، میزائل 140 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

9

پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے پاکستان کی طرف سے فتح ون راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ، گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ میزائل فتح ون نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ میزائل 140 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، نئے راکٹ سسٹم سے پاک فوج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ، میزائل 140 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی کی فتح ون کی کامیاب تجربے پر سائنس دانوں کو مبارکباد دی جب کہ صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھی فتح ون میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی گئی ہے۔