انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

برطانوی کرکٹ ٹیم 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے اگلے سال 15 سے 20 جنوری کے دوران پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے

8

انگلینڈ کی ٹیم تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے اگلے سال 15 سے 20 جنوری کے دوران پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان جو فی الحال برمنگھم میں دس دن کی چھٹی پر ہیں ، نے توقع ظاہر کی ہے

کہ وہ جلد ہی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سی ای او ٹام ہیریسن سے اس سیریز پر تبادلہ خیال کریں گے، وسیم خان کے مطابق انھوں نے لندن میں ٹام ہیریسن کے ساتھ آمنے سامنے ملاقات کرنے منصوبہ تیار کیا تھا

لیکن کوویڈ 19 کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اب اس سیریز کے بارے میں فیصلہ ایک آن لائن اجلاس میں جائے گا۔

پی سی بی کے سی ای او نے اس ماہ کے شروع میں اپنے برطانوی ہم منصب کو سیریز کی تجویز پیش کی تھی۔ برطانوی میڈیا نے امید ظاہر کی ہے

کہ انگلش کرکٹ بورڈ اس تجویز کو قبول کرسکتا ہے چاہے اس کے لیے اسے اپنے فیوچر ٹور پروگرام میں تبدیلیاں کرنی پڑ جائیں ۔