گزشتہ روز پولیس کسووال کو ملنے والے لاوارث 10سالہ بچے کے والدین مل گئے

39

کسووال (کسووال پریس کلب رجسٹرڈ سینئر گروپ) گزشتہ روز پولیس کسووال کو ملنے والے لاوارث 10سالہ بچے کے والدین مل گئے۔

پولیس کسووال کے مطابق گزشتہ روز ایک 10سالہ بچہ ملا تھا،جس کے ورثا کی تلاش کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے۔

سوشل میڈیا پر بھر پور کوریج کی گئی جس سے اس کے ورثا کا پتہ چل گیا۔ایس ایچ او تھانہ کسووال رضوان علی نے بتایا کہ اس بچے کا نام شیر علی ہے اور یہ 49/15ایل ضلع خانیوال کے محنت کش عبدالرحمان ولد چاوا کا بیٹا ہے۔

اس بچے کو ضروری کارروائی کے بعد اس کے والد کے حوالے کر دیاہے۔محنت کش عبدالرحمان نے کہا کہ میرا بیٹا 117/8-BRمیں ایک مدرسہ میں پڑھتا تھا۔جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا۔آج میرا بیٹا مجھے مل گیا ہے۔جس پر میں پولیس تھانہ کسووال والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔