لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ کے باہر مظاہرین کا احتجاج، گو نواز گو کے نعرے

Protesters outside Nawaz Sharif's residence in Avonfield, London, chanting slogans

25

لندن ۔ (عوامی فیصلہ نیوز) لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر مظاہرین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

 

 

 

 

اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ کے باہر مظاہرین نے احجاج کیا، مظاہرین نے گو نواز گو کے نعرے لگائے اور انہوں نے ہاتھوں میں پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرین تھوڑی دیر احتجاج کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔

 

 

 

 

ذرائع شریف فیملی نے کہا ہے کہ پولیس کو واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 6 سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے، مظاہرین نے احتجاج کیلئے اجازت نہیں مانگی تھی۔

 

 

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برطانیہ نے کہا کہ مظاہرے سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔