ساہیوال عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ڈاکٹروں کی تربیت

Provision of better health facilities to the people of Sahiwal Training of doctors

43

ساہیوال (عوامی فیصلہ نیوز )پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ڈاکٹروں کی تربیت اور انہیں جدید طریقہ علاج سے مسلسل آگہی کے بغیر ممکن نہیں،دنیا بھر میں میڈیکل کے شعبے میں سب سے زیادہ تحقیق عمل پذیر ہے

تا کہ دکھی انسانیت کی بہتر خدمت کی جا سکے,ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی میڈیکل پریکٹشنرز نہ صرف ان تبدیلوں سے آگاہ ہوں بلکہ انہیں علاج معالجے میں بھی لاگو کریں -انہوں نے یہ بات ساہیوال میڈیکل کالج میں ہونے والی پہلی ہرنیا سرجری ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید،پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق،ڈاکٹر اختر محبوب،ڈاکٹر زاہد ستار اور ڈاکٹر نثار احمد کے علاوہ متعلقہ شعبوں کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی –

سروسز ہسپتال لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروقہ نے شرکاء کو ہرنیا کے جدید علاج بارے تفصیلی خطاب کیا اور بتایا کہ لیپروسکوپی سرجری کے تقریبا تمام آپریشن اب کٹ لگائے بغیر ممکن ہیں جس سے مریض کو کم تکلیف ہوتی ہے اور وہ جلد صحت یابی بھی ممکن ہے – پرنسپل ڈاکٹر زاہد کما ل صدیقی نے ورکشاپ کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ حاصل کردہ تربیت سے مریضوں کو فائدہ پہنچائیں اور سہل طریقہ سے آپریشن کو رواج دیں –