سینیٹر شبلی فراز کی اپوزیشن سے ایک بار پھر جلسے جلوس منسوخ کرنے کی اپیل

اگر جلسوں کے باعث کرونا پھیلا تو اس کے ذمہ دار جلسوں کے منتظم اور سیاسی جماعتیں ہوں گی ، ان کے خلاف کارروائی ہوگی ، وزیراطلاعات

5

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن سے ایک بار پھر جلسے جلوس منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے

 

سینیٹر شبلی فراز کی اپوزیشن سے ایک بار پھر جلسے جلوس منسوخ کرنے کی اپیل
کہ اگر جلسوں کے باعث کرونا پھیلا تو اس کے ذمہ دار جلسوں کے منتظم اور سیاسی جماعتیں ہوں گی ، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

میڈیا سے گفتگ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اپوزیشن سے کرونا وباء کے باعث جلسے جلوس منسوخ کرنے کی اپیل کی اور کہاکہ اپوزیشن ضد نہ کرے اور عوام کی جانوں کو کرونا کی وبا میں نہ جھونکے۔

 

کابینہ میں ردوبدل سے متعلق سوال پر وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ہے،کابینہ میں ردو بدل کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔