ایس ایچ او تھانہ کسووال رضوان علی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

SHO Kaswal police station Rizwan Ali continues crackdown against drug dealers

12

کسووال ( کسووال پریس کلب رجسٹرڈ سیئنر گروپ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال امیر تیمور بزار کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کسووال رضوان علی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

بھاری مقدار میں چرس شراب برآمد ۔چرس ۔ شراب اور ناجائز اسلحہ سمیت 2 ملزمان گرفتار ۔الگ الگ مقدمات درج۔

تفصیل کے مطابق پولیس کسووال نے گزشتہ روز دبنگ کارروائی کرتے ہوئے کاظم حسین ولد ملازم حسین سکنہ 44/15/ایل سے 2کلو 680گرام چرس برآمد کی جو وہ ریلوے پھاٹک ممدوٹ فارم 11/14ایل کے قریب فروخت کر رہا تھا۔

جبکہ ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور بھی برآمد ہوا ۔ پولیس نے اقبال نگر 44/15ایل کے رہائشی نذیر احمد بلوچ سے شراب 13لیٹر برآمد کی جو وہ فروخت کرنے کے لیے لے جارہاتھا۔

پولیس کسووال نےدونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ پولیس کسووال نے دونوں ملزمان کو شراب اور چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا ہے۔