ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ بنگلہ رانا امتیاز حسین نون کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

SHO Okanwala Police Station Bangla awarded certificate of appreciation to Rana Imtiaz Hussain Noon

32

آرپی او ساہیوال طارق عباس قریشی نے ڈی پی اوساہیوال سردارامیر تیمور بزدار کے ہمراہ بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ بنگلہ رانا امتیاز حسین نون کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ،

 

اس موقع پر آرپی او ساہیوال طارق عباس قریشی نے کہا بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسرا ن و ملازمین محکمہ کا اثاثہ ہیں ،آئندہ بھی پولیس افسران کی کارکردگی کی سراہتے رہیں گے،

 

اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال سردار امیر تیمور نے کہا علاقہ سے جرائم کے خاتمہ کیلئے تمام تھانوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں

 

اور اس حوالے سے پولیس افسران وملازمین جانفشانی سے کام ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،آر پی او طارق عباس قریشی اور ڈی پی او ساہیوال سردار امیر تیمور بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایس ایچ او رانا امتیاز حسین نون نے کہا

 

علاقہ سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہیں،اہل علاقہ کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔