سموگ سانس کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے

Smog is a major cause of respiratory diseases

27

پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کہا ہے کہ سموگ سانس کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے جس سے بچاو کے لئے ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے ۔

 

وہ یہاں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں سموگ آگاہی واک کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے جس میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید، ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر ساجد مصطفی ،ڈاکٹر شاہد پرویز، ڈاکٹر اختر محبوب اور ڈاکٹر رفیع عباس کے علاوہ پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

انہوں نے کہا کہ سموگ انسانوں کا بنایا ہوا پانچواں موسم ہے جس سے تمام عمر کے افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عام آدمی کو سموگ کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے اور انہیں ترغیب دی جائے کہ وہ کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائیں بلکہ اسے مناسب طریقے سے تلف کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کم ہوسکے ۔

 

ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے ماسک کے ریگولر استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو ماسک کے استعمال کی افادیت سے ضرور آگاہ کریں

 

تاکہ اس کا استعمال لازمی ہو سکے۔ واک ایم ایس آفس سے شروع ہو کر او پی ڈی وارڈ پر اختتام پذیر ہوئی جس کے شرکاءنے سموگ کے نقصانات کی آگاہی کے لیے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔