20 سالہ نوجوان نے عمران ہاشمی اور سنی لیون کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کر دیا

بھارتی نوجوان کے دعوے پر بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی اور سنی لیون کا بھی رد عمل آ گیا

31

نوجوان نسل فلم انڈسٹری اور شوب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو اپنا آئیڈیل مان کر ان کے جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

Image
کئی نوجوان اپنے پسندیدہ سیلبریٹیز جیسا بننے کے لیے اُن کی طرح کا ہئیر اسٹائل اور کپڑے زیب تن کرتے ہیں جبکہ لڑکیاں بھی اپنی پسندیدہ شوبز شخصیات کی نقل کرتی اور اُن کے جیسا نظر آنے کی کوشش کرتی ہیں۔

 

تاہم حال ہی میں ایک 20 سالہ بھارتی نوجوان نے تو پسندیدگی کی انتہا کر دی اور بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی اور بالی وڈ کی معروف اور خوبرو اداکارہ و ماڈل سنی لیون کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کر دیا ۔

 

جی ہاں! ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے شہر بہار سے تعلق رکھنے والے ایک بیس سالہ بھارتی نوجوان نے اپنے یونیورسٹی کے ایڈمیشن کارڈ پر عمران ہاشمی کو باپ اور سنی لیون کو والدہ لکھا۔

 

بیس سالہ کندن کُمار دھنراج ماہتو ڈگری کالج میں بی اے کے دوسرے سال کا طالبعلم ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی اور سنی لیون دونوں ہی کا تعلق بھارت کے شمالی بہار کے علاقہ سے ہے۔ دونوں کی آپس میں شادی نہیں ہوئی لیکن پھر بھی بیس سالہ نوجوان کا دعویٰ ہے

 

کہ عمران ہاشمی اُس کے والد اور سنی لیون اُس کی والدہ ہیں۔ سوشل میڈیا پر نوجوان کا یہ فارم کافی وائرل بھی ہوا جس میں اُس نے والد اور والدہ کے خانے میں عمران ہاشمی اور سنی لیون کا نام تحریر کیا ہوا تھا۔

 

سوشل میڈیا بالخصوص مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کندن کمار کا یہ فارم وائرل ہوا تو بالی وڈ کے ستاروں نے بھی اس پر رد عمل کا اظہار کر دیا۔

 

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سنی لیون نے اس خبر کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ لاجواب ہے، اس کے خواب بہت بڑے ہیں۔

 

جبکہ بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ یہ میرا بیٹا نہیں ہے۔

 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نوجوان نے توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا۔