محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام انٹر کلب باکسنگ اور انٹر کلب ماس ریسلنگ کے مقابلہ جات کا انعقاد،

The Department of Sports organizes inter-club boxing and inter-club mass wrestling competitions.

22

ساہیوال: محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام انٹر کلب باکسنگ اور انٹر کلب ماس ریسلنگ کے مقابلہ جات کا انعقاد،مقابلے ساہیوال جمنیزیم میں منعقد ہوئے،مختلف ویٹ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے مابین مقابلوں میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا –

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام انٹر کلب باکسنگ اور انٹر کلب ماس ریسلنگ کے مقابلہ جات کا انعقادساہیوال جمنیزیم میں منعقد ہوا جس میں مختلف ویٹ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے مابین مقابلوں میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا-

 

مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالقیوم گجر تھے- ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا

 

کہ بہت جلد آل پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ کروائی جائے گی اور باکسنگ کے کھیل کو مزید فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالقیوم گجر کی کاوشوں کو بھی سراہا –