قومی ٹیم نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 15 سالہ تاریخ میں کوئی اور ٹیم نہ کرپائی

دوسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم نے زمبابوے کیخلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے مہمان ٹیم کے خلاف لگاتار 13 ویں فتح حاصل کی

16

قومی ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کارنامہ سرانجام دے دیا جو دنیا کی کوئی اور ٹیم نہیں کرپائی ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ مسلسل فتوحات کا ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا۔

دوسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے مہمان ٹیم کے خلاف لگاتار 13 ویں فتح حاصل کی ، اس سے قبل افغانستان نے آئرلینڈ کو 2017ء سے 2020ء کے دوران مسلسل 12 مرتبہ زیر کیا تھا،

بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف 2009ء سے 2018ء کے دوران لگاتار 8 میچز جیتے، افغانستان نے زمبابوے کے خلاف 2015ء سے 2019ء کے دوران لگاتار 8 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی،

بھارت نے سری لنکا کے خلاف 17-2016ء، آسٹریلیا کے خلاف 2013ء سے 2017ء اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 19-2018ء کے دوران مسلسل 7،7 میچز جیتے، پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 2007ء سے 2014ء کے درمیان مسلسل 7 مقابلے جیتے تھے

جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف 2010ء سے 2017ء کے دوران 7 میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے اور گزشتہ 3 سال سے دونوں ٹیموں کے مابین مزید میچ نہ ہونے کے باعث اسے مزید بہتر بنا سکتی ہے۔