پی سی بی شعیب اختر کو کوئی عہدہ آفرنہیں کرے گا

سابق پیسر سے چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے بات چیت نہیں کی جارہی : کرکٹ بورڈ

21

لاہور (عوامی فیصلہ نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو اہم ذمہ داری دینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے ۔

 

 

ایک حالیہ یو ٹیوب گفتگو میں 45 سالہ راولپنڈی ایکسپریس نے بڑے وثوق سے دعویٰ کیا تھا کہ مصباح الحق کی جگہ بطور چیف سلیکٹر تقرری کیلئے ان کی پی سی بی سے بات چیت جاری ہے

 

 

یہ بھی پڑھیں : کرسٹیانو رونالڈو مسلم فٹبالر علی داعی کے عالمی ریکارڈ سے محض چند قدم دور

 

 

 

لیکن اسی حوالے سے پی سی بی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں واضح کردیا ہے کہ ان خبروں میں قطعی کوئی صداقت نہیں کیونکہ شعیب اختر کو کوئی ذمہ داری نہیں دی جا رہی ہے ۔