کیرئیرمیں 2بار 100میل کی رفتار سے گیندیں کیں‘ محمد سمیع

کراچی سے ہوں اس لئے کسی کو پسند نہیں‘ ٹیسٹ کرکٹر کا ویڈیو بیان

7

ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے وزیراعظم عمران خان اور کرکٹ کمیٹی سے مدد کی اپیل کردی۔محمد سمیع نے ایک ویڈیو بیان میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے تعلق رکھتا ہوں اس وجہ سے کسی کو پسند نہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 بار 100میل کی رفتار سے بال کروائی لیکن نہیں مانی گئی۔ دوسروں کیلئے مشین ٹھیک تھی مگر میری باری پر کہا گیا مشین خراب ہے۔

محمد سمیع نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ہوں اس لیے میری تیزترین گیندوں کو تسلیم نہیں کیا گیا، تیز ترین بولر کا لقب کراچی کو نہ مل جائے اس لیے میرے خلاف سازش کی گئی۔

ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ سڈنی ٹیسٹ کے 4اوورز میں 3آئوٹ کیے تو مجھے بالنگ سے ہٹادیا گیا، سری لنکا میں کم بیک ہوا تو 70واں اوور دیا گیا پھر ہٹادیا گیا۔سمیع نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے ،تمام انکوائریز میں کلیئر ہوں۔