معروف شاعر‘ ادیب‘ کالم نگار اور سینئر صحافی سعید آسی کی اردو اور پنجابی شاعری پر مشتمل نئی کتاب ’’کلام سعید‘‘ شائع ہو گئی ہے۔

Well known poet, writer, columnist and senior journalist Saeed Aasi's new book "Kalam Saeed" containing Urdu and Punjabi poetry has been published.

16

لاہور: معروف شاعر‘ ادیب‘ کالم نگار اور سینئر صحافی سعید آسی کی اردو اور پنجابی شاعری پر مشتمل نئی کتاب ’’کلام سعید‘‘ شائع ہو گئی ہے۔

407 صفحات پر مشتمل یہ مجموعہ کلام ادارہ قلم فاؤنڈیشن انٹر نیشنل نے خوبصورت ٹائٹل اور گیٹ اپ کے ساتھ شائع کیا ہے

جس میں سعید آسی کی شاعری کی تین کتب ’’تیرے دکھ بھی میرے دکھ ہیں‘‘ ’’سوچ سمندر‘‘ اور ’’رمزاں‘‘ کے علاوہ انکی غیر مطبوعہ شاعری بھی شامل کی گئی ہے۔

انکی اب تک سات کتب شائع ہو چکی ہیں جن میں شاعری کی تین کتب کے علاوہ دو سفر نامے اور دو کالموں کے مجموعے بھی شامل ہیں۔

’’کلام سعید‘‘ انکی آٹھویں کتاب ہے جو قلم فاؤنڈیشن انٹر نیشنل کے زیراہتمام علامہ عبدالستار عاصم نے شائع کی ہے۔

سعید آسی کا قلم آج بھی علم و ادب کی روشنی بکھیر رہا ہے۔ ’’کلام سعید‘‘ مناسب قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

نہ ملنے کی صورت میں قلم فاؤنڈیشن انٹر نیشنل بنک سٹاپ یثرب کالونی والٹن روڈ لاہور کینٹ سے یا فون نمبر 0300-0515101 پر رابطہ کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔