عثمان کلب اور آرام باغ کلب نے باسکٹ بال ٹائی جیت لی

عثمان کلب اور آرام باغ کلب نے باسکٹ بال ٹائی جیت لی

انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ میں جاری آٹھویں کمشنر کراچی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں عثمان کلب نے کراچی کولٹس کو 39-32 پوائنٹس سے جبکہ آرام باغ کلب نے ٹائٹنز کلب کو 42-39 پوائنٹس سے شکست دی۔

پہلے میچ میں مبارز احمد نے 4 تھری پوائنٹرز کی مدد سے فاتح عثمان کلب کے لیے 22 پوائنٹس حاصل کیے۔ صالح احمد اور حمزہ خواجہ نے 8 اور 6 پوائنٹس بنائے۔

رنرز اپ کراچی کولٹس کی جانب سے رازن نے 12، آیان علی نے 10 اور یحییٰ بھٹی نے 8 پوائنٹس بنائے۔

دوسرے میچ میں فاتح آرام باغ کلب کی جانب سے دانیال خان مروت نے 16 اور زین چنہ نے 14 پوائنٹس اسکور کیے۔ محمد عبداللہ خان نے 10 پوائنٹس حاصل کیے۔

رنر اپ ٹیم ٹائٹنز کلب کی جانب سے غضنفر علی نے 16، یحییٰ خان نے 9 اور زوہا علی نے 9 پوائنٹس بنائے۔

یہ ٹورنامنٹ KBBA کی اجازت سے اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

گرلز ایونٹ اتوار کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ گزشتہ روز میچز کے آغاز میں قومی اخبار گروپ کے اسد شاکر مہمان خصوصی تھے اور ان کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

اسد شاکر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ان کا گروپ باسکٹ بال کے لیے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گا اور عیدالفطر کے بعد قومی اخبار گروپ کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص بوائز اینڈ گرلز باسکٹ بال سیریز کو بھی اسپانسر کرے گا۔

اس موقع پر غلام محمد خان، اصغر بلوچ، عبدالحمید بلوچ، میمونہ اقبال، شیخ شکیل الیاس، شیخ عقیل احمد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں